نئی دہلی 13 مئی (یواین آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کے پیش نظر سال20۔ 2019کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا 30 نومبر 2020 کر دی گئی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی 2020 اور 31 اکتوبر 2020 تک بھرے جانے والے تمام انکم ٹیکس ریٹرن کی مدت 30 نوبر 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی 30 ستمبر تک بھر ے جانے والے ٹیکس آڈٹ رپورٹ کی مدت میں بھی 31 اکتوبر تک توسیع کرد ی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے تک کے تمام زیر التواء ری فنڈ جاری كيے جا رہے ہیں۔ اب تک 14 لاکھ سے زیادہ ری فنڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک کی تاریخ کو بڑھا کر 31 دسمبر 2020 اور 31 مارچ 2021 تک کی تاریخ کو بڑھا کر 30 ستمبر 2021 کر دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وِواد سے وِشواس اسکیم کی مدت میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کی جارہی ہے۔ اس کے لئے اضافی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔