کورونا سے بچاؤ، حرمین شریفین میں روبوٹ سے زم زم کی تقسیم

ریاض: مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کرایا ہے ۔ عرب میڈیا سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ٹکنالوجی کورونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریق کار ہے ۔انسانی معاونت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم کی بدولت کارکنان بھی وائرس لگنے سے محفوظ رہتے ہیں اور زائرین کو بھی تحفظ حاصل رہتا ہے ۔خیال رہے حج سیزن کے علاوہ بھی آب زمزم کی بوتلیں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

Leave a comment