کورونا جیسے قدرتی آفت کے وقت بھی چل رہی ہے راشن کی دوکانوں م یں دھاندھلی-

کورونا جیسے قدرتی آفت کے وقت بھی چل رہی ہے راشن کی دوکانوں میں دھاندھلی-

٢٥ اپریل – ممبئی: ریاست میں مکمّل لاک داؤن ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محدودہیں – ہر طرح کی سماجی اور معاشی سرگرمیوں پر پابندی ہے- ان حالات میں غریب، نادار ، روز کما کر کھانے والے اور مہاجرمحنت کش فاقہ کشی کو مجبور ہیں- اس صورتحال میں سرکاری اناج ہی ان غریبوں کا سہارا ہے- لیکن المیہ یہ ہے کہ کووڈ -19 جیسے قدرتی آفت کے سخت ترین وقت میں بھی کچھ لوگ عوام کو لوٹنے سے باز نہیں آ رہے ہیں- دراصل سرکار کی عوامی تقسیم کا نظام (پی ڈی ایس ) کے تحت مناسب قیمت کی دوکان کے ڈیلرز کے خلاف راشن کی بلیک مارکیٹنگ کرنے کی شکایت تو عام ہے- لیکن ابھی لاک داؤن کے وقت جب حکومت نے گھروں میں بند لوگوں تک راشن پہنچانے کا خاص انتظام کیا ہے، تب بھی کچھ راشن ڈیلرز اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں- راشن کارڈ ہولڈرز کو طے شدہ کوٹے سے کم راشن دینا، راشن دینے کے بعد رسید نہیں دینا، لوگوں کو پریشا ن کرنا اور وقت پر دوکان نہیں کھولنا تو عام بات ہے-

آپ کو بتا دیں کہ لاک داؤن کا اعلان ہوتے ہی عوامی فلاح کے مد نظر موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفیئر (ایم پی جے ) نے حکومت مہاراشٹر سے گھروں میں بند عوام کو پی ڈی ایس کے تحت مفت راشن دینے اور مختلف مقامات پر کمیونٹی کچن قائم کر کے لوگوں کو راحت دینے کی مانگ کی تھی- ایم پی جے نے ریاست گیر پیمانے پر اس لاک داؤن میں بھی راشن اور سوشل ڈسٹنسنگ کو لیکر عوامی بیداری کی مہم چلائی- ایم پی جے کے مرد و خواتین وولنٹیرس راشن کی دوکانوں پر جا کر صارفین اور ڈیلرز دونوں کو بیدار کرنے کا کام کیا- لیکن کئی ڈیلرز اس مصیبت کی گھڑی میں بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں اور صارفین کو ملنے والے کوٹے سے کم اناج دے رہے ہیں اور اناج کی رسید دینے بھی ٹال مٹول کرتے ہیں- ایم پی جے کی عوامی بیداری کے بعد ریاست بھر میں لوگوں نے آن لائن اور آف لائن ہزاروں کی تعداد میں شکایات درج کی ہیں – ایم پی جے نے حکومت مہاراشٹر سے ان شکایات پر جلد از جلد کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے، تاکہ اس تالا بندی کے وقت لوگوں کو فاقہ کشی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بھوک و مال نیوٹریشن سے اموات کے واقعات رونما نہ ہو سکے-

افسر عثمانی
جنرل سیکرٹری ایم پی جے
9324201186

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading