کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے، حکومت لاپرواہی برت رہی ہے:راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی اور برازیلین کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد بدھ کو الزام لگا یا کہ کووڈ 19 کولیکرسرکار سراسر لاپرواہی برت رہی ہے۔ انہوں نے ایک خبر مشترک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ،مرکزی حکومت سراسر غفلت برت رہی ہے اور کو و یڈ ۔ 19کولیکر انتہائی یقین ہے۔یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ مرکز نے منگل کو بتایا کہ ملک میں پہلی بار چارلوگوں کے سارس ۔ سی او وی دو وائرس کے جنوبی افریقی فارم سے ا نفیکشن ہونے کا پتہ لگا۔دریں اثناء ایک شخص کے وائرس کے برازیلیائی فارم سے متاثر ہو نے کی تصدیق کی گئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر بلرام بھارگو نے کل کہاتھا کہ ہند و ستان میں باہر سے لوٹے چار لوگوں کے کورونا وائرس کے جنوبی افریقہ فارم سے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ افراد میں سے دو جنوبی افریقہ سے لوٹے تھے ، جبکہ ایک ایک شخص انگولا اور تنزانیہ سے واپس آیاتھا۔

Leave a comment