مقبول ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے 5 سیزن مکمل ہونے کے بعد اس کی کہانی کو کورلش عثمان کے سیزن 1 سے آگے بڑھایا گیا . کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی .

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور جب سے وہ اس کا انتظار کررہے ہیں. اسکرین شاٹ درحقیقت یہ تو اب بھی کہنا مشکل ہے کہ کورلش عثمان کا دوسرا سیزن کب سے نشر ہوگا کیونکہ میڈیا رپورٹس میں اکتوبر یا نومبر کا ذکر کیا جارہا ہے، مگر ایسا لگتا ہے کہ اب زیادہ دن باقی نہیں رہے. سیزن 2 کا پہلا آفیشل پوسٹر اب سامنے آگیا ہے جس میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار براق اوز چیویت کو دکھایا گیا ہے.
اگر آپ نے سیزن 1 کو دیکھا ہے تو نئے سیزن میں وہ بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے. پہلے ان کے بال لمبے دکھائے گئے تھے مگر اب وہ چھوٹے کردیئے گئے ہیں جبکہ اب ڈاڑھی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے. پبلسٹی فوٹو براق اوزچیویت نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے ڈرامے کے لکھاری اور پروڈیوسر محمد بوزداغ نے بھی پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم واپس آرہے ہیں. براق اوزچیویت نے اس روپ میں ایک اور پوسٹ بھی کی تھی جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے. اس بار ڈرامے میں چند کرداروں کا اضافہ بھی ہورہا ہے جن میں سے ایک جنید آرکین ہیں جن کو ترکی میں لیجنڈ اداکار کی حیثیت حاصل ہے