کوئی پاکستانی ایل او سی عبور نہ کرے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اگر کشمیر کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے پاکستان کی طر ف سے کوئی ایل او سی پار کرتا ہے کہ ہندوستان دنیا کے سامنے اسے پاکستانی اسپانسر دہشت گردی کا حصہ قرار دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلسل پاکستان پر اسلامی دہشت گرد ی کا الزام لگا کر جموں وکشمیر میں ہورہے تشدد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے کشمیر کے لوگوں کی مدد کے لئے کوئی سرحد پار کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہندوستان اسے دنیا کے سامنے اسلامک دہشت گردی کا حصہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے لوگ غیر انسانی حالت میں رہنے کے لئے مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر اقتدار دو مرکزی ریاستوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ پاکستان تبھی سے ہی کشمیر معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading