کنوٹ کی سریکھا راٹھوڑ قتل معاملہ چار ملزمین کو 27نومبر تک عدالتی تحویل

نوٹ:14 نومبر(اکرم چوہان) شانتی نکتین انگلش اسکول کی صدرمعلمہ سریکھاراٹھوڑ کے قتل معاملے میں چار ملزمین کو آج 14نومبر کو کنوٹ عدالت میں مقامی کرائم برانچ پولس نے پیش کیا ۔جج جہانگیر پٹھان نے ملزمین کی عدالتی تحویل میں 27نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ناندیڑضلع کے زیر بحث سریکھاراٹھوڑ قتل معاملے میں ملزمین وجئے راٹھوڑ(شوہر) ]ویشالی مانے ‘ شیش راو¿ مانے اور اجئے تھورات فی الحال عدالتی تحویل میں ہے ۔آج عدالتی تحویل کی معیاد ختم ہونے پر پولس نے دوبارہ چاروں کو کنوٹ عدالت میں پیش کیا ۔ جج جہانگیر نے چاروں ملزمین کی عدالتی تحویل میں27نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ پولس نے چاروں ملزمین کانارکوٹیسٹ کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ان چاروں ملزمین نے ابھی تک قتل کاجرم قبول نہیں کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading