کملیش کے قاتلوں کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں یوسف گرفتار

لکھنؤ:02 نومبر(یواین آئی) اترپردیش و گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور سے کاروائی کرتے ہوئے جمعہ کی شامل کانپور سے کملیش تیواری کے قاتلوں کو ریوالور دستیاب کرانے کے الزام میں یوسف نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق یوپی۔گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے سنیچر کی شام چھ بجے کانپور کے گھنٹہ گھر علاقے سے یوسف کو گرفتار کیا ہے۔یوسف فتح پور کے ہتھ گاؤں تھانہ علاقے میں واقع رائے پور مواری کا رہ نے والا ہے۔


اے ٹی ایس ٹیم نے یوسف کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کئے ہیں جن کی فورنسک جانچ کرائی جائے گی اور کال کی تفصیلات کی بنیاد پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔ٹیم پوچھ گچھ کے لئے یوسف کو لکھنؤ لے آئی ہے۔ الزام ہے کہ یوسف خان نے ہی کملیش کے قتل کے الزام میں گرفتار اشفاق اور معین الدین کو پستول فراہم کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوسماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کا گذشتہ 18 اکتوبر کو راجدھانی لکھنؤ میں اس کے دفتر میں قتل کردیا گیا تھا۔سخت گیر ہندو وادی لیڈر کے قتل کے الزام میں اب تک تقریبا ایک درجن افرد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading