لکھنؤ:23 اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کملیش تیواری کے اہل خانہ کی مدد کے لئے ان کی بیوی کو 15 لاکھ روپئے کے ساتھ سیتا پور میں ایک مکان فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سرکاری ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کملیش کے قتل کے معاملے میں گرفتار کئے گئے ملزموں کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں متأثر کن کاروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ سازشی افراد کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ 18 اکتوبر کو پرانے لکھنؤ کے ناکہ علاقے میں دن دہاڑے سخت گیر ہندو لیڈر کملیش تیواری کو ان کے دفتر میں دو افراد نے چاقو سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس ضمن میں ابھی تک پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔