کلیان پتری پل پر گریڈر ڈالنے کی ریلوے سے ملی این او سی 21 و 22 نوم بر کو چار چار گھنٹے کا ملے گا میگا بلاک ، گریڈر کے ڈالنے سے پل کا کا م جلد مکمل ہونے کی امید رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے کی یقین د ہانی

کلیان پتری پل پر گریڈر ڈالنے کی ریلوے سے ملی این او سی
21 و 22 نومبر کو چار چار گھنٹے کا ملے گا میگا بلاک ، گریڈر کے ڈالنے سے پل کا کام جلد مکمل ہونے کی امید رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے کی یقین دہانی
تھانے (آفتاب شیخ)
کلیان کے پتری پل پر جلد ہی گریڈر بٹھا دیا جائے گا جس کا وزن 700 میٹرک ٹن ہے اسکے ڈالنے کے بعد پل کا کام جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اس کام کے لئے ریلوے نے21 و 22 نومبر کو میگا بلاک دینے کا وعدہ کیا ہے اسطرح کی یقین دہانی یہاں اپنے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کلیان لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے نے دی۔
کلیان و ڈومبیولی کے درمیان کا پل جسکا نام پتری پل کی حالت انتہائی خطرناک ہونے کے بعد اسے منہدم کرکے اسکی جگہ نیا پل تعمیر کیا جارہا ہے لیکن جب سے پل ٹوٹا ہے اس روٹ پر جہاں سے بھیونڈی، کلیان کی گاڑیاں پنویل، واشی ،ممبرا و تھانے کے لئے آتی ہیں کا قدر حد ٹریفک ہوتا ہے اس ٹریفک کا اثر ادھر کلیان پھاٹا و شیل پھاٹا و ادھر ڈومبیولی و کلیان تک ہوتا ہے اس کام میں تیز رفتاری لانے کے لئے مقامی رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں خاص کر اس میں ریلوے کی جانب سے قدم قدم پر پرمیشن کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ پل ریلوے کے اوپر بنا ہوا ہے ایسے میں آج شری کانت شندے نے ایک پریس ریلیز جاری کر صحافیوں کو یہ جانکاری دی کہ کلیان مشرق و مغرب کو جوڑنے کے لئے پتری پل کی تعمیر میں 700 سو مٹرک ٹن و 76.6 میٹر طویل اور 10.5 میٹر چوڑا گریڈر رکھنا ہوگا یہ گریڈر حیدر آباد کی گلوبل اسٹیل کمپنی میں بنا ہے جہاں اس گریڈر کا کا م ہورہاہے شری کانت شندے نے اس کمپنی کا حیدر آباد میں جاکر دورہ بھی کیا اور کام کی نوعیت کو دیکھا اور متعلقہ افسران سے بات کی اس طرح انھوں نے اس گریڈر کو رکھنے کے لئے ریلوے سے میگا بلاک مانگا اس طرح 21 و22 نومبر کو چار چار گھنٹہ کا میگا بلاک دیا جانے کی ریلوے نے اجازت دیدی ہے ۔ شری کانت شندے نے بتایا کہ اس کام سے ہمیں تعاون ملے گا اور اس خطہ بھیونڈی، کلیان، پنویل، تھانہ ، ممبرا ، ڈومبیولی والوں کو ٹریفک سے نجات ملے گی ہماری کوشش ہے کہ یہ کام جلد ازجلد مکمل ہو
تصویر : شری کانت شندے و پتری پل فائل فوٹو

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading