کلوا ایسٹ میں سیاسی ہلچل، تھانے کانگریس میں ایک بار پھر بغاوت گروہی سیاست سے پریشان ہوکر کئی کارکنان نے بی جے پی میں شمولیت اخت یار کی

کلوا ایسٹ میں سیاسی ہلچل، تھانے کانگریس میں ایک بار پھر بغاوت
گروہی سیاست سے پریشان ہوکر کئی کارکنان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی
تھانے (آفتاب شیخ)
کلوا ایسٹ، گھولائی نگر میں کانگریس کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے سماجی انصاف کے شہر صدر جگدیش گوری اور غیر منظم مزدور کانگریس کے سیکرٹری دنیش شیلکر نے اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ شمولیت آج صبح ورتک نگر میں بی جے پی کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انجام پائی، جس میں بی جے پی کے تھانے ضلع صدر سنجے واگھولے اور بی جے پی مزدور مورچہ کے مہاراشٹر پردیش سیکرٹری پرشانت تلوڈیکر بھی موجود تھے۔
جگدیش گوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کانگریس میں رہتے ہوئے ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی۔ گروپ بندی کی سیاست اور داخلی مسائل سے تنگ آ کر ہم نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ہمارے مسائل کو ترجیح دی جائے گی،"
اس موقع پر کانگریس کے دیگر کئی کارکنان، بشمول دنیش شیلکر، سندیپ سوریونشی، سنتوش جمل، اور دیگر اہم شخصیات بھی بی جے پی میں شامل ہوئیں۔
شمولیت کی تقریب میں بی جے پی کے دیگر رہنما، منوہر سگدرے، سدرشن سالوی، اور گجانن پرب بھی شریک تھے۔
یہ سیاسی پیش رفت کانگریس کے لیے کلوا میں ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔ تھانے میں مقامی سطح پر کانگریس کے کئی اہم رہنما حالیہ مہینوں میں یا تو پارٹی چھوڑ چکے ہیں یا دیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، اگر ایسا ہی رہا تو تھانے میں کانگریس کے لیے یہ زوال ثابت ہوسکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading