نئی دہلی: دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے اترپردیش کے اناؤ عصمت دری اور اغوار معاملے میں پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے برخاست ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو قصوروار ٹھہرایا سیشن جج دھرمیش سنگھ نے سینگر کو قصورواور ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سزا کے لئے عدالت میں بحث کل ہوگی۔
Unnao rape and kidnapping case: Former BJP MLA Kuldeep Singh Sengar has been convicted by Delhi's Tis Hazari court. pic.twitter.com/nTl6O0fMOm
— ANI (@ANI) December 16, 2019
حالانکہ سینگر کے وکیل سزا کے لئے آج ہی بحث چاہتے تھے۔عدالت نے اس معاملے میں ایک دیگر ملزم خاتون ششی سنگھ کو شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ ششی سنگھ پر متاثرہ کو بہلا پھسلا کر رکن اسمبلی کے گھر لے جانے کا الزام تھا۔
Unnao rape & kidnapping case: Quantum of sentence to former BJP MLA Kuldeep Singh Sengar to be pronounced tomorrow. https://t.co/gMTNMBbOtP
— ANI (@ANI) December 16, 2019
سینگر اترپردیش میں اناؤ ضلع کے بانگرمئو اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیتا تھا۔ اس کے خلاف عصمت دری اور اغوا کے معاملے کی سماعت یہاں کی تیس ہزاری عدالت میں چل رہی تھی۔ اس کے علاوہ سینگر پر مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں تین معاملے چل رہے ہیں۔
یہ معاملہ 2017 کا ہے جس میں سینگر کے خلاف متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کو یہ معاملہ 2018 میں منتقل کیا گیا تھا۔ تیس ہزاری عدالت میں پانچ اگست کو اس معاملے کی سماعت شوع ہوئی تھی، دونوں ملزمین کے خلاف نو اگست کو الزام طے کیے گئےتھے۔ اس معاملے میں چار ماہ سے زیادہ سماعت چلی، عدالت نے عصمت دری کی متاثرہ کو نابالغ مانا ہے۔
سینگر پر الزام تھا کہ نوکری دینے کا وعدہ کرکے اس نے اپنی رہائش گاہ پر متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کی۔ متاثرہ کا اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی بھی کی گئی۔ عدالت کے فیصلہ سنانے کے بعد وہاں موجود سینگر رونے لگا جبکہ دوسری ملزم ششی سنگھ فیصلے کے بعد بے ہوش ہوگئی۔
متاثرہ اور اس کی ماں کے یوگی آدتیہ ناتھ کی لکھنؤ واقع رہائش گاہ کے باہر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد اس معاملے نے طول پکڑ لیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم سے اناؤ معاملے کی جانچ لکھنؤ سے دہلی منتقل کی گئی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
