نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے جموں وکشمیر کے بارے میں گمراکن اور اسپانسر خبروں کے لئے غیر ملکی میڈیا کے ایک زمرے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تھانے کی صورت حال کو پورے جموں وکشمیر اور لداخ کے علاقوں کی صورت حال کے طور پر دکھایا جارہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ کشمیر کے سلسلے میں طرح طرح کے اسپانسر اور گمراہ کن خبریں بالخصوصی غیر ملکی میڈیا میں دکھائی جارہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی تھانے علاقے میں تناؤ اور دیگر صورت حال کو اس طرح پیش کیا جارہا ہے جیسے کے یہ پورے جموں وکشمیر اور لداخ علاقوں میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کے 92 فیصد علاقے میں کسی طرح کی کوئی پابندی کا نفاذ نہیں ہے۔اس سے پہلے کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے قانون اور انصرام قائم رکھنے کے لئے پابندی عائد کی تھی۔ ریاست کے 199 تھانوں میں صرف 11 میں دن میں بھی پابندی عائد ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’’آپ لوگوں نے بھی غیر ملکی پریس میں شائع رپورٹ کو دیکھا ہوگا جس میں وہ سری نگر کے علاقے کے ایک تھانے کے واقعہ کو اس طرح دکھلارہے تھے جیسے کہ یہ پوری ریاست اور لداخ علاقے میں ہورہا ہو۔‘‘