کشمیر پر شاہد آفریدی کے بیان پر بی جے پی کے گوتم گمبھیر نے کیا کہاپڑھئے

نئی دہلی :جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے پر اب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ آفریدی نے مودی حکومت کے اس اہم فیصلہ پر سوال اٹھائے تو اب گمبھیر نے یہ کہہ کر آفریدی پر نشانہ سادھا ہے کہ حقوق انسانی کی سب سے زیادہ خلاف ورزی پاکستان مقبوضہ کشمیر ( پی او کے) میں ہی ہوتی ہے۔پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پیر کے روز اقوام متحدہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آفریدی نے کہا تھا کہ’’ کشمیرکے لوگوں کواقوام متحدہ کی تجویز کے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا ہے۔ کیا وہ سو رہا ہے؟ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجویزکے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ جیسے ہم سب کے پاس آزادی کا حق ہے، ویسے ہی۔ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جو بغیراکساوے کے جرم اوردخل اندازی کی جارہی ہے، اسے دیکھنا ضروری ہے‘.

اس پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے آفریدی کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ آفریدی نے بالکل صحیح بات کہی ہے۔ انسانیت کے خلاف بغیر اکساوے کے جرم اور دخل اندازی ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ کو اٹھانے کے لئے ان کی تعریف کی جانی چاہئے۔ بس وہ یہ بتانا بھول گئے کہ سبھی طرح کی حقوق انسانی کی خلاف ورزی پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہے۔ کوئی بات نہیں، ہم جلد اس کا حل نکال دیں گے‘‘۔ بتا دیں کہ گمبھیر اور آفریدی میدان پر بھی کئی بار آپس میں ٹکرا چکے ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading