کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے بعد قتل عام کا خدشہ: عمران خان

نیویارک :پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے بعد قتل عام کا خدشے کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 9 لاکھ انڈین فوجی موجود ہیں اور قتل عام ہو سکتا ہے لہذا عالمی برادری اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

نیویارک میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر میں جو اقدامات کیے ہیں وہ انڈیا کے آئین سے متصادم ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیرمیں کچھ بھی ہوتا ہے تو بھارت اس کا الزام پاکستان پر عائد کر دیتا ہے۔

فروری میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ’فروری میں ایک لڑکے نے انڈین فوج پر حملہ کیا، پاکستان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بھارت نے پھر بھی اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا حالانکہ ہم نے بھارت سے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading