کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل

sri nagar.jpg

سری نگر، 4 اگست (یو این آئی)جموںوکشمیر کی راجدھانی سری نگر سمیت وادی کشمیر میں بھارت سنچار نگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل) اور دیگر نجی کمپنیوں کے موبائل انٹرنیٹ خدمات اتوار کی رات معطل کردی گئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر یہ اقدام کئے گئے ہیں۔موبائل فون خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اپنے گاہکوں کو اطلاع دی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات حالانکہ ابھی تک کام کررہی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading