کشمیر ایشو پر پاکستان کر رہا اعلیٰ سطحی میٹنگ، ہندوستان کے خلاف اٹھا سکتا ہے بڑا قدم

جموں و کشمیر ایشو پر پاکستان کو ہر طرف سے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل سے بھی پاکستان کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔ ہر طرف سے ملی شکست سے بوکھلائی پاکستانی حکومت نے آج کشمیر ایشو پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں حکومت پاکستان کشمیر معاملے میں آگے کی پالیسی طے کرے گا۔ اس میٹنگ میں پاکستان یہ طے کرے گا کہ وہ ہندوستان کے خلاف کیا قدم اٹھا سکتا ہے۔ ایسے ماحول میں اس میٹنگ پر ہندوستان کی بھی خاص نظر رہے گی۔

پاکستان کشمیر ایشو پر پوری دنیا سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ابھی تک چین کو چھوڑ کر کسی بھی ملک نے اس کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ اس ایشو کو پاکستان چین کی مدد سے سیکورٹی کونسل کی دہلیز پر لے جانے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن وہاں بھی اسے مایوسی ہی ہاتھ لگی۔ پاکستان کی فریاد کو نظر انداز کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل نے کشمیر ایشو پر اپنے دروازے بند کر لیے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے لیے یہ میٹنگ سیاسی اور سفارتی نظریہ سے کافی اہم ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر ملک اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں کہ آخر اب کشمیر معاملے میں پاکستان کا کیا اسٹینڈ ہوگا۔

اس میٹنگ کے بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس میں کشمیر ایشو پر مستقبل کے منصوبے پر غور ہوگا۔ اس میں پاکستان کشمیر معاملے میں اپنی آگے کی پالیسی تیار کرے گا۔ اس میٹنگ کو اس لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پاکستان کی اہم تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی رائے رکھ سکیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں کشمیر کے لوگوں کی مدد اور حمایت کے لیے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading