کرکٹ عالمی کپ LIVE: افغانستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹی، شکیب الحسن نے پھر دیا جھٹکا

شکیب الحسن کا شکار بنے اصغر افغان، افغانستان مشکل میں

شکیب الحسن نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کا پانچواں وکٹ گرا دیا ہے۔ اکیلے انھوں نے چار وکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز اصغر افغان ہیں جنھوں نے 38 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ شنواری کا ساتھ دینے کے لیے اکرام میدان پر آئے ہیں۔


شکیب الحسن نے توڑی افغانستان کی کمر، 30 اوور کے بعد اسکور 111/4

شکیب الحسن کی بہترین گیندبازی نے افغانستان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 29ویں اوور میں شکیب الحسن نے گلبدین نائب اور محمد نبی کا وکٹ گرا کر بنگلہ دیش کی پوزیشن میچ میں مضبوط بنا دی ہے۔ شکیب الحسن نے اپنے 5 اوور میں محض 6 رن دیے ہیں اور 3 وکٹ لیے ہیں۔ انھوں نے ایک میڈن اوور بھی ڈالا ہے۔ اس وقت افغانستان کا اسکور 30 اوور میں 4 وکٹ پر 104 رن ہے۔


بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط، افغانستان کا اسکور 104/3

افغانستان کا تیسرا وکٹ گر چکا ہے اور اس وقت اس کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 104 رن ہو گیا ہے۔ حالانکہ افغانستان کے وکٹ کم گرے ہیں لیکن محض 104 رن بنے ہیں اور 29واں اوور چل رہا ہے۔ اسے مزید 159 رن بنانے ہیں۔ تیسرا وکٹ گلبدین نائب کا گرا ہے۔

حشت اللہ شاہدی کی شکل میں افغانستان کو لگا دوسرا جھٹکا

حشمت اللہ شاہدی 11 رن بنا کر مصدق حسین کا شکار بن گئے ہیں۔ مصدق حسین نے حشمت اللہ کو اپنی اسپن سے چکما دیا اور پھر مشفق الرحیم نے بغیر کوئی غلطی کیے انھیں اسٹمپ کر دیا۔ حشمت اللہ کے آؤٹ ہونے پر گلبدین نائب کا ساتھ دینے اصغر افغان آئے ہیں۔

افغانستان کو لگا پہلا جھٹکا، رحمت شاہ بنے شکیب الحسن کے شکار

رحمت شاہ 24 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ رحمت شاہ کو شکیب الحسن نے تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس طرح افغانستان کو پہلا جھٹکا لگا ہے۔ اس وقت افغانستان کا اسکور 50 رن پہنچ چکا ہے اور بارہواں اوور پھینکا جا رہا ہے۔ رحمت شاہ کے آؤٹ ہونے پر حشمت اللہ شاہدی بلے بازی کرنے آئے ہیں۔

افغانستان نے 263 رن کا پیچھا کرتے ہوئے 10 اوور میں بنائے 48 رن

بنگلہ دیش کے خلاف 263 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے اچھی شروعات کی ہے۔ 10 اوور میں افغانستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 48 رن بنا لیے ہیں۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 31 گیند میں 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ گلبدین نائب 29 گیند میں 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

افغانستان کے سامنے 263 رن کا ہدف

بنگلہ دیش نے افغانستان کے سامنے 263 رن کا ہدف رکھا ہے۔ 50 اوور میں بنگلہ دیش نے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی نصف سنچری کی مدد سے 7 وکٹ پر 262 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ افغانستان کے اسپن گیندباز مجیب الرحمن نے آج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کوئی بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب نہں ہو سکی۔ مجیب الرحمن نے 10 میں 39 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ گلبدین نائب نے 10 اوور میں 56 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ 1-1 وکٹ دولت زردار اور محمد نبی کو حاصل ہوا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ 83 رن مشفق الرحیم نے بنائے جب کہ شکیب الحسن نے 51 رن کا تعاون دیا۔ مصدق حسین نے 24 گیندوں پر 35 رن کی تیز طرار پاری کھیلی۔ علاوہ ازیں تمیم اقبال نے 36 اور محموداللہ نے 27 رن بنائے۔

مشفق الرحیم بھی آؤٹ، بنگلہ دیش کا اسکور 252/6

بہترین بلے بازی کر رہے مشفق الرحیم بھی تیز رن بنانے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 87 گیندوں میں 83 رن بنائے۔ اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور 49 اوور میں 6 وکٹ پر 254 رن ہے۔ مصدق اور سیف الدین بلے بازی کر رہے ہیں۔

مشفق الرحیم نے بھی مکمل کی نصف سنچری، بنگلہ دیش کی پوزیشن مضبوط، 40 اوور میں اسکور 193/4

بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے بعد مشفق الرحیم کے ساتھ محمود اللہ بہترین بلے بازی کر رہے ہیں۔ ایک طرف محمود اللہ سنبھل کر کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف نصف سنچری بنانے کے بعد مشفق الرحیم نے کچھ زبردست شاٹ لگائے ہیں۔ 40 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 193 پر ہے اور مشفق الرحیم 66 گیند میں 62 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ محمود اللہ نے 25 گیند میں 17 رن بنا لیے ہیں۔

شکیب الحسن کے بعد سومیہ سرکار بھی آؤٹ، اسکور 152/4

شکیب الحسن نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور پھر بلے بازی کرنے اترے سومیہ سرکار بھی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کو مجیب الرحمن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس وقت بنگلہ دیش کا اسکور چار وکٹ پر 152 رن ہے۔


شکیب الحسن کی سنچری مکمل، بنگلہ دیش کا اسکور 29 اوور میں 142/2

تمیم اقبال کا وکٹ گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھل کر آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان شکیب الحسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور 29 اوور کے بعد بنگلہ دیش کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 142 رن ہے۔ اس وقت مشفق الرحیم 36 گیندوں میں 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ شکیب الحسن نے 68 گیند پر 51 رن بنائے ہیں۔


تمیم اقبال آؤٹ، بنگلہ دیش کو محمد نبی نے دیا دوسرا جھٹکا

افغانستانی گیندباز محمد نبی نے تمیم اقبال کو بولڈ کر کے بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا دیا ہے۔ تمیم اقبال نے 36 رن بنائے اور اچھے فارم میں نظر آ رہے تھے لیکن وہ بنگلہ دیش کے لیے کوئی بڑا اسکور نہیں کر سکے۔ اب مشفق الرحیم شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ شکیب الحسن اس وقت 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


تمیم اور شکیب نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھالا، 15 اوور میں اسکور 74/1

سلامی بلے باز تمیم اقبال اور لٹن داس کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں اترے شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی پاری کو سنبھال لیا ہے۔ 15 اوور میں بنگلہ دیش کا اسکور 74 رن پہنچ گیا ہے اور ابھی ایک ہی وکٹ آؤٹ ہوا ہے۔ تمیم 30 اور شکیب الحسن 25 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

مجیب نے لٹن داس کو سستے میں آؤٹ کیا، بنگلہ دیش کا اسکور 61/1

بنگلہ دیش ٹیم کو پہلا جھٹکا لٹن داس کی شکل میں لگ چکا ہے۔ لٹن داس کا وکٹ اسپن گیندباز مجیب کو ملا ہے جنھوں نے اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے لٹن کو کیچ آؤٹ کرایا۔ لٹن نے 16 رن بنائے اور پانچویں اوور میں وہ پویلین لوٹے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا اسکور 13 اور ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہو چکا ہے۔


افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بلے بازی کی دعوت دی

کرکٹ عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے اور اس کی کوشش ہو گی کہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کرے۔ حالانکہ افغانستان اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے اور وہ اب صرف لیگ میچ ہی کھیل پائے گی۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسے ٹورنامنٹ میں بنے رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ چونکہ شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال جیسے بلے باز فارم میں نظر آ رہے ہیں اس لیے بنگلہ دیش کے لیے راہیں آسان نظر آ رہی ہیں۔ لیکن افغانستان کی ٹیم کو بھی ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading