کرکٹ عالمی کپ: فنچ کی بہترین سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رن سے ہرایا

فنچ کی بہترین سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 97 رن سے ہرایا

لندن: سلامی بلے باز اور کپتان آرون فنچ (153) کی کپتانی ذمہ داری اور اسٹیون اسمتھ (73) کے ساتھ ان کی دوسرے وکٹ کے لئے 173 رنز کی بڑی شراکت کی بدولت گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف عالمی کپ مقابلے میں ہفتہ کے روز 87 رن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔

آسٹریلیا نے 50 اووروں میں سات وکٹ پر 334 رن کا مضبوط اسکور بنا یا ہے ۔ جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 115 رن کے ٹھوس آغاز کے بعد 45.5 اوور میں 247 رن ہی بنا سکی۔ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا پانچ میچوں میں چوتھی جیت اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سرفہرست مقام پر آ گئی ہے جبکہ سری لنکا کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پلیئر آف دی میچ بنے آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے اپنی اس اننگز سے اپنے بہترین ون ڈے اسکور کی برابری کر لی۔ انہوں نے اس سال 24 مارچ کو شارجہ میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 153 رن بنائے تھے اور اب اوول میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف 153 رن بنائے۔ فنچ کی یہ 14 ویں ون ڈے سنچری ہے۔ انہوں نے 132 گیندوں کی اننگز میں 15 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ انہوں نے شاندار چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

کرکٹ عالمی کپ: فنچ نے لگائی سنچری، سری لنکا مشکل میں

آسٹریلیائی بلے باز ایرن فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا بہترین پوزیشن میں پہنچ گئی ہے۔ فنچ نے یہ سنچری چھکے کے ساتھ مکمل کی۔ آسٹریلیا کا اسکور اس وقت 32.2 اوور میں 2 وکٹ پر 182 رن ہو چکا ہے۔ اس وقت فنچ 101 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں اور ان کا ساتھ اسٹیون اسمتھ دے رہے ہیں۔ اسمتھ 36 رن بنا کر کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 26 رن اور عثمان خواجہ نے 10 رن بنائے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کو دھننجے ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔ باقی گیندباز ابھی تک بے اثر ہی ثابت ہوئے ہیں۔

عالمی کپ: آسٹریلیا کی مضبوط شروعات، اسکور 16.4 اوور میں ایک وکٹ پر 80 رن

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے انتہائی اہم میچ میں آج آسٹریلیا نے سری لنکا کے ساتھ بہترین شروعات کی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ کرنے اترے ڈیوڈ وارنر اور فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔ 16.4 اوور میں ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 80 رن ہو گیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر 26 رن کر آؤٹ ہوئے۔ انھیں دھننجے ڈی سلوا نے آؤٹ کیا۔

عالمی کپ: سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا

عالمی کپ کا 20واں میچ لندن کے کینگٹن اوول پر آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے تیز گیند باز کولٹر نائل کی جگہ جینس بہرےڈارف کو شامل کیا ہے۔


اتر پردیش: بارہ بنکی میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے صفدر گنج علاقے میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایس یو وی سوار ایک ہی خاندان کے تین اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولس نے بتایا کہ سنیچر کی علی الصبح مسافروں سے بھری ایس یو وی قومی شاہراہ پر پلہاری گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سمن جھا،ان کے بیٹے ستیم جھا اور بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ایس یو وی میں سوار خاندان بہار سے مرادآباد جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو لکھنؤ کے ٹراما سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ متأثر خاندان کے سربراہ کا تبادلہ حال ہی میں بہار کے مدھوبنی سے مرادآباد میں ہوا تھا۔

سری لنکا میں دہشت گردانہ حملوں کا کلیدی ملزم گرفتار

پیرس: سری لنکا میں اس سال ایسٹر سنڈے کے روز کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کا مرکزی مبینہ ملزم پکڑا گیا ہے۔ یہ بات پیرس میں بین الاقوامی پولیس ایجنسی انٹرپول نے بتائی۔ یہ حملے یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر کیے گئے تھے اور ان کا نشانہ زیادہ تر مسیحی اقلیت کو بنایا گیا تھا۔ 21 اپریل کو کئے گئے ان حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کلیدی مشتبہ ملزم کی عمر 29 برس ہے۔ قبل ازیں سعودی حکومت نے ان ہی حملوں کے سلسلہ میں 5 ایسے مشتبہ افراد کو ملک بدر کر کے کولمبو حکومت کے حوالہ کر دیا تھا، جنہیں چند روز پہلے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم ملک بدر کیے گئے انہی 5 افراد میں سے ایک بتایا گیا ہے۔

گجرات: وڈودرا میں سیویج ٹینک صاف کرنے اترے 7 مزدور دَم گھُٹنے سے ہلاک

گجرات کے وڈودرا واقع ڈبھوئی تحصیل میں ایک ہوٹل کا سیویج ٹینک صاف کرنے اترے 7 مزدوروں کی دم گھُٹنے سے موت ہو گئی ہے۔ خبروں کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد وڈودرا دمکل محکمہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا مگر کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔

میرٹھ: جراثیم کش فیکٹری میں لگی آگ، زبردست مالی خسارہ کا امکان

میرٹھ کے محکم پور انڈسٹریل علاقے میں آج صبح ایک جراثیم کش فیکٹری میں آگ لگنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ آگ اس قدر زبردست ہے کہ آس پاس کی فیکٹریاں بھی اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ موقع پر آگ بجھانے والی 9 گاڑیاں اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن اس واقعہ سے زبردست مالی خسارہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading