عالمی کپ 2019 کا فائنل میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ پیشین گوئی کی ہے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو ہرانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان فیف ڈوپلیسس نے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی جیت سے ہندوستانی ٹیم خوش ہوگی کیونکہ ٹورنامنٹ کے پچھلے تین میچوں میں نیوزی لینڈ کے فارم میں گراوٹ آئی ہے۔
The #CWC19 semi-finals are confirmed! ? pic.twitter.com/rpnOaeWAzr
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 6, 2019
غور طلب ہے کہ آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی ہندوستان پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست ہو گیا اور اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ دوسری طرف بھلے ہی آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہار گیا لیکن وہ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا تھا۔ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ کے ساتھ ہونا ہے۔
The final #CWC19 standings table!
A loss to South Africa in Manchester means Australia finish second on the points table behind India. pic.twitter.com/cIMNDM4utP
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 6, 2019
ڈوپلیسس نے اپنے بیان میں کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کو ہماری جیت سے بہت خوشی ہوئی ہوگی۔ پچھلے میچوں میں نیوزی لینڈ کی کارکردگی میں گراوٹ آئی ہے۔ اس لیے میں کہوں گا کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل ہو سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں ہندوسان اور آسٹریلیا نے بڑے مقابلوں میں زبردست مظاہرہ کیا ہے اور میں ان دونوں میں سے ایک ٹیم کی حمایت کروں گا۔‘‘
?️ “The job is to go win the finals, semi-finals before that. As long as that is not accomplished, no matter how many runs you score, you won’t feel satisfied.”#TeamIndia | #CWC19 pic.twitter.com/0EAFQKYUtU
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 7, 2019
ہندوستان نے ہفتہ کے روز ہیڈنگلے میں سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست مقام کے ساتھ گروپ مرحلے کو ختم کیا۔ ایک دیگر میچ میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے سبب آسٹریلیائی ٹیم کو دوسرے پائیدان پر رہ کر گروپ مرحلہ ختم کرنا پڑا۔
اس درمیان ہندوستان کے ’ہٹ مین‘ روہت شرما نے کہا ہے کہ آپ بھلے ہی کتنے رن بنا لیں، لیکن میچ جیتنا سب سے اہم ہے۔ روہت شرما ایک عالمی کپ میں پانچ سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ عالمی کپ میچوں میں ان کی کل 6 سنچریاں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اگلا ہدف سیمی فائنل جیتنا ہے۔
دوسری طرف آسٹریلیائی کپتان ایرن فنچ نے کہا کہ انگلینڈ اچھی ٹیم ہے اور ہمارا پورا فوکس اب سیمی فائنل میچ پر ہے۔
عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں اب ہندوستان کا سامنا منگل کو مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا 11 جولائی کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ کے ساتھ ہوگا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
