کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر، 22 مئی سے ٹی 10 لیگ

ویسٹ انڈیز میں 22 مئی سے شروع ہوگی ٹی-10لیگ

سینٹ ونسینٹ، 14 مئی (یو این آئی) کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیل سرگرمیوں بند ہونے کے درمیان ویسٹ انڈیز میں 22 مئی سے ونسی پریمیئر ٹی-10 لیگ شروع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کے سینٹ ونسینٹ اور گرونینڈس میں یہ لیگ کھیلی جائے گی۔ یہ وی پی ایل کا پہلا سیشن ہوگا جس میں چھ ٹیمیں کھیلیں گی ۔ لیگ 22 مئی سے 31 مئی تک سینٹ ونسیٹ کے آرنوس ویل اسپورٹنگ کامپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں او رپوری ٹیم کے ساتھ کھیل شروع کرنے والی وی پی ایل پہلی لیگ ہوگی۔

اس کے علاوہ وی پی ایل ایسا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں گیند پر تھوک (لعاب) لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ٹورنامنٹ کو ناظرین بھی دیکھنے آسکیں گے کیونکہ سینٹ ونسیٹ اور گرینوڈنس حکومت نے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading