کرناٹک: نابالغوں کی عصمت دری کے ملزم لنگایت مٹھ کے سنت کے خلاف فرد جرم داخل

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں پیر کو کہا کہ جیل میں قید عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو کے خلاف تحقیقات کے دوران الزامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔

چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پرشورام نے کہا کہ کلیدی ملزم کے ساتھ خاتون ہاسٹل کی وارڈن رشمی اور ایک اور شخص پرم شیوایا کے خلاف بھی الزامات برقرار رکھے گئے ہیں۔

پولیس اب ایک نابالغ اور پانچویں ملزم گنگادھریا کے خلاف ثبوت تلاش کر رہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ تفتیشی افسر نے 27 اکتوبر کو عدالت میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔

دوسرے کیس کے حوالے سے متاثرین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ متاثرین کے والدین نے بھی اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سنت کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا تھا اور اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading