کرناٹک میں 12 نشستیں جیت کر حکومت بنائیںگے : سدارامیا

بنگلورو 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں کانگریس مقننہ پارٹی کے لیلار سدارامیا نے آج دعوی کیا کہ ان کی پارٹی 5 ڈسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تمام 15 نہیں تاہم 12 نشستوں پر ضرور کامیابی حاصل کریگی اور ریاست میں سیاسی تبدیلی یقینی ہوجائیگی ۔ انہوں نے ریاست میں بی ایس ایڈورپا کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پر سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ضمنی انتخابات میں کم از کم 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی ۔ ہم اگر 15 نشستیں بھی جیت جائیں تو حیرت نہیں ہوگی ۔ تاہم اگر ہم 12 حلقوں سے کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر بی جے پی حکومت کس طرح برقرار رہ سکتی ہے ؟ ۔ اس وقت ایڈورپا کو مستعفی ہونا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دے رہی ہے جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ واقعی بی جے پی سنجیدہ ہے تو مقدمات دائر کرسکتی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment