کرناٹک میں فرضی آر ٹی۔ پی سی آر سرٹی فکیٹ بنانے والے گروہ کا پردا فاش

بینگلورو، 30 اپریل (یو این آئی) کرناتک پولیس کی مرکزی کرائم برانچ نے جمعہ کو فرضی کووڈ سرٹی فی کیٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت بنگلورو کے مکیش اور ناگراج اکا اوم شکتی کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں 700 روپے میں فرضی آر ٹی ۔ پی سی آر نیگیٹیو سرٹی فکیٹ مہیا کرایا کرتے تھے۔

انہوں بتایا کہ دو پولیس افسران نے خود کو مسافر بناتے ہوئے ملزمین سے آر ٹی۔ پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ بنانے کے لئے کہا۔ اس کے لئے آدھار کارڈ لیکر اور سواب کے نمونے یکجا نہ کرنا ملزمین کے کام کا حصہ تھا۔


پولیس افسران کو ان کے سرٹی فکیٹ تیار ہوجانے کی جانکاری ملی تو انہوں نے چھاپہ مارا ۔ اس دوران پولیس نے ان کے پاس سے پانچ نقلی کووڈ نیگیٹیو رپورٹ اور موبائل فون ضبط کئے۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ضروری کارروائی کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading