کرناٹک: بی جے پی حکومت کی ٹیپو سلطان کے تعلق سے ایک اور اہم فیصلہ کرنے کی تیاری

بنگلورو:کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ نہ منائے جانے کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت اب ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پر غوروخوض کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری اور مڈل تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے حال ہی میں اس تعلق سے محکمہ تعلیم سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔

قبل ازیں مدیکیری علاقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اَپَّاچو رنجن نے ٹیپو سلطا ن کے باب کو نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اس تعلق سے وزارت کی جانب سے غوروخوض کیا جا رہا ہے۔

تارخ نویسوں کے مطابق ٹیپوسلطان نے 19ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔حالانکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی رنجن نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ ٹیپو سلطان کی تاریخ کونصاب میں خوب مدح سرائی کی گئی جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading