کانگریس کے سینئر قائد احمد پٹیل کی حالت تشویشناک

نئی دہلی :15نومبر۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی کے سینرقائد احمدپٹیل کی حالت تشویشناک ہونے پرآج انھیں میٹرو اسپتال سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں منتقل کیاگیا ہے۔احمدپٹیل کو اکتوبر ماہ کے ابتداءمیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کی اطلاع خو د انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعہ دی تھی ۔

احمد پٹیل کی طبیعت ناساز، راہل گاندھی نے کی جلد صحت یابی کی دعاء

راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں احمد پٹیل جی کے جلد صحت مند ہونے کی دعاء کرتا ہوں۔ پارٹی کو ہر قدم پر ان کی مضبوط رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘‘

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کی طبیعت ناساز بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں احمد پٹیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعاء کی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں احمد پٹیل جی کے جلد صحت مند ہونے کی دعاء کرتا ہوں۔ پارٹی کو ہر قدم پر ان کی مضبوط رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘‘

I wish Ahmed Patel ji a speedy and complete recovery at the earliest. The party needs his able guidance every step of the way.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 15, 2020

دراصل احمد پٹیل کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اکتوبر ماہ میں احمد پٹیل کورونا انفیکشن کے شکار بھی ہو گئے تھے جس کی اطلاع انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی تھی۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’جانچ میں میرے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میں حال میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ خود کو الگ کر لیں۔‘‘ بہر حال، زیر علاج احمد پٹیل کے تعلق سے کانگریس کے کئی لیڈروں نے جلد صحت یاب ہونے کی دعاء کی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading