نتیش نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ 15 نومبر ( یواین آئی ) قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے لیڈر نتیش کما رنے آج گورنر ہاﺅس جا کر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ۔
مسٹر نتیش کمار نے گورنر پھاگو چوہا ن کو این ڈی اے کے چاروں حلیف جماعتوں کی جانب سے دی گئی حمایت کا خط سونپا اور حکومت سازی کا دعوٰ پیش کیا ۔ ان کے ساتھ جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر سنجے جیسوال ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے صدر جیتن رام مانجھی اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی بھی گورنر ہاﺅس پہنچے ۔

گورنر سے ملاقات کے دوران بی جے پی کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی وہاں موجود نہیں تھے ۔ وہ این ڈی اے کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، بہار بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو ، انتخابی انچارج فڈنویس اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ رہائش ایک انے مارگ میں آج ہوئی -میٹنگ میں چاروں حلیف جماعتوں کی جانب سے مسٹر نتیش کمار کو اتفاق رائے سے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading