ناندیڑ: (ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر شہر کی سیاسی فضا میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے کئی سینئر قائدین اور سابقہ کارپوریٹرز کانگریس کو خیر باد کہہ کر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،
جس سے شہر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔اسی سلسلے میں آج کانگریس کے چار مرتبہ منتخب ہونے والے سابقہ کارپوریٹر اور مومن برادری کی سرکردہ و بااثر شخصیت جناب عبدالرشید عبدالغنی** نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ شاندار ریلی نکالی اور مجلس کے مرکزی دفتر پہنچ کر ریاستی قائد **جناب سید معین** کی قیادت میں باضابطہ طور پر مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر جناب عبدالرشید عبدالغنی کے ہمراہ محمد الطاف حسین، شیخ نذیر، نورالدین، عبدالرحمن سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور حامی موجود تھے۔ مرکزی دفتر پہنچنے پر ریاستی قائد سید معین نے عبدالرشید عبدالغنی کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مجلس میں شمولیت پر تہہ دل سے خوش آمدید کہا۔ذرائع کے مطابق ناندیڑ میں کانگریس پارٹی کے کمزور ہونے کے بعد پارٹی کے قائدین کے ساتھ ساتھ عام کارکنوں میں بھی شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے،
جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں کانگریسی رہنما مجلس اتحادالمسلمین کو ایک مضبوط اور مو¿ثر متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور شمولیت کو ترجیح دے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مزید سابقہ کارپوریٹرز، سابقہ میئر کے نمائندے اور سابقہ ڈپٹی میئر بھی مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں، جس سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس کی پوزیشن مزید مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔