کانگریس کو بڑا جھٹکا ،غلام نبی آزاد کا پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان

نئی دہلی:سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو پانچ صفحات پر مشتمل مکتوب ارسال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔سونیا گاندھی کو بھیجے گئے استعفیٰ میں غلام نبی آزاد نے لکھا، ’’انتہائی افسوس اور بھاری دل کے ساتھ میں نے انڈین نیشنل کانگریس سے اپنے نصف صدی پرانے تعلقات کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو پانچ صفحات پر مشتمل خط لکھ کر استعفیٰ بھیجا۔ اپنے خط میں آزاد نے اعتراف کیا ہے کہ کانگریس زوال کے اس نچلے پائیدان پر پہنچی ہے جس سے واپسی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading