کانگریس پارٹی کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کاآغاز

DSC_6207.jpg

ناندیڑ:2 اگست۔( ورق تازہ نیوز)آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس پارٹی نے زبردست تیاری شروع کردی ہے ۔ضلع کے تمام 9 اسمبلی حلقہ جات کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو آج 2اگست سے شروع ہوگئے ۔اور کل 3اگست کو بھی انٹرویو ہوں گے۔آج پہلے دن ہی خواہشمند امیدوار انکے حامیوں کاکانگریس پارٹی دفتر کے سامنے ہجوم تھا ۔شہر کے پرگتی مہیلا منڈل میدان پر خواہشمندخواہشمندوں کے انٹرویو صبح دس بجے شروع ہوگئے ۔خواہشمندوں اورانکے حامیوں کی رائے عامہ جاننے کیلئے سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو چوہان بذات خود موجود تھے ۔ پارٹی نگراں کارکی حیثیت سے اورنگ آبادکے سابقہ رکن اسمبلی سبھاش جھانبڑ ‘لیاقت انصاری بھی موجود تھے ۔ خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو لینے کےلئے ضلع انتخابی کمیٹی کی تشکیل عمل میںآئی ہے ۔ کمیٹی کے تمام ارکان اس وقت موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی پی ساونت ‘وسنت راو چوہان ( ایم ایل ایز) ‘میئر دکشادھبالے ‘ ضلع پریشد صدر شانتابائی جولگاونکر ‘ سابقہ رکن پارلیمنٹ سبھاش وانکھٰڑے ‘ سابقہ ایم ایل اے ایشوراو بھوسی کر ‘ روہی داس چوہان ‘ ہنمنت راو پاٹل بٹ موگریکر ‘ مادھوراو جولگاونکر ‘ پردیش جنرل سیکریٹری بی آر کدم ‘ ضلع صدرگوئند راوناگولی کروغیرہ موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading