کانگریس تھانے شہر کے سابق صدر انیل سالوی چھ سال کے لیے معطل ان تخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی

کانگریس تھانے شہر کے سابق صدر انیل سالوی چھ سال کے لیے معطل
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی

تھانے (آفتاب شیخ)
کانگریس پارٹی کے تھانے شہر ضلع کے سابق صدر انیل سالوی کو پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر چھ سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث لیا گیا۔
انیل سالوی پر الزام ہے کہ انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی کے اصولوں کے برعکس مہا یوتی کے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) کے امیدوار نجیب ملا کا کھلے عام انتخابات میں تشہیر کی۔ تھانے شہر ضلع کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوہان نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ انیل سالوی کے اس عمل کو پارٹی کے اصولوں اور اتحاد کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق، سالوی نے پارٹی کے مقرر کردہ امیدوار کی حمایت کرنے کے بجائے مخالف امیدوار کی حمایت کی، جس سے اتحاد کو نقصان پہنچا۔ اسی بنیاد پر ان کو پارٹی سے چھ سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، اور یہ معطلی اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔
کانگریس پارٹی نے یہ اقدام اپنی داخلی ڈسپلن کو برقرار رکھنے اور اتحاد کے اصولوں کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading