ڈیلیوری کے بعد ماں لاپتہ ٗتلاش جاری ٗنوزائیدہ بچے کی حالت نازک

پربھنی، 4 ستمبر (ورق تازہ نیوز) مانوت سے سیلو کے درمیان ریل کے سفر کے دوران 13 اگست 2025 کو ارچنا گنپت نکم (ساکن امبیڈکر نگر، ناندیڑ — اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق) نامی خاتون کو دورانِ سفر ہی ولادت ہوئی۔ سیلو کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی علاج کے بعد خاتون اور بچے کو پربھنی ضلع خواتین اسپتال میں داخل کیا گیا۔

تاہم علاج جاری رہتے ہوئے مذکورہ خاتون کسی کو اطلاع دیے بغیر اسپتال سے نکل گئی۔ اگر کسی کو اس لاپتہ خاتون یا اس کے رشتہ داروں کے بارے میں کچھ معلومات ہوں تو ضلع خواتین و طفل ترقیات افسر دفتر، پربھنی، ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، چائلڈ ہیلپ لائن : 1098، کوتوالی پولیس اسٹیشن پربھنی، خواتین اسپتال پربھنی، یا بال فلاح کمیٹی پربھنی سے فوری رابطہ کریں،

ایسی اپیل ضلع خواتین و طفل ترقیات افسر مونیکا رندھاوے نے کی ہے۔دریں اثنا، نوزائیدہ بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور اس کی دیکھ بھال خواتین اسپتال کے نوزائیدہ نگہداشت شعبے کے ساتھ ساتھ آشا شیشو گرہ پربھنی کے عملے کی جانب سے کی جارہی ہے۔ اس واقعے کی رپورٹ کوتوالی پولیس اسٹیشن پربھنی میں درج کرلی گئی ہے اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading