ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کا اضافہ، لیکن ریٹیل کنزیومرس متاثر نہیں

نئی دہلی:اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد سے ہی امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور آج اس تعلق سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بلک یوزرس یعنی تھوک صارفین کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 25 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ حالانکہ ریٹیل کنزیومرس پر اس کا اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ پٹرول پمپ پر خوردہ صارف کے لیے ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے شائع کی گئی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہلی میں ڈیزل خریدنے والے تھوک صارفین کو اب 115 روپے فی لیٹر ادا کرنا ہوگا۔ حالانکہ پٹرول پمپ پر ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کی شرح سے فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں تھوک خریداروں کے لیے ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 122.05 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ وہاں پٹرول پمپ پر فروخت ہو رہے ڈیزل کی قیمت 94.14 روپے فی لیٹر ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading