بیونس آئرس 13 فروری (یو این آئی) ارجنٹائن کے فوسلز سائنس دانوں نے ملک کے شمال مغربی صوبے لا ریوجا میں رینگنے والے جانوروں کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے ، جو 23 کروڑ سال پہلے زندہ تھی۔یہ اطلاع نیشنل یونیورسٹی آف لا متانزا کی سی ٹی وائی ایس سائنسی ایجنسی نے دی ہے۔
سائنسی ایجنسی کے مطابق رائی نوکورس کی ایک نئی نسل – چار پیروں والی ویجٹرین کی لمبائی تین میٹر (9.8 فٹ) ہے، کو تلامپیا نیشنل پارک میں تلاش کیا گیا ہے- یہ نسل پہلے ڈایناسور کے عہد رہتی تھی۔سائنسدانوں نے کھوپڑی ، جبڑے ،تکونی (کمر کے پیچھے تکونی ہڈی ) کا حصہ، پونچھ کے حصے اور ران کا کچھ حصہ ملا ہے ، جو مختلف جانوروں سے تعلق رکھتے ہیں اور گذشتہ 10 سالوں میں اس کو جمع کیا گیا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق ایک نئی نسل سے ہے۔