اسلامی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کو ہندوستان کے حوالے کرنے کے معاملہ میں ملیشیا نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اورمعاملہ پر وہاں کی عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔ ملیشیا کے ایک سینئرلیڈرنے ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ایک میٹنگ کے دوران یہ اطلاع دی۔ملیشیا کے انسانی وسائل کے وزیرایم کلا سیگرام نے بتایا کہ ایک میٹنگ کے دوران سوراج نے ذاکر نائیک کی حوالگی جلدی کرنے کی درخواست کی۔