ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مہاپری نروان دن پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کی جانب سے خراج عقیدت

ممبئی (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھارت رتن اور بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مہاپری نروان دن کے موقع پر تِلک بھون، ممبئی میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سابق ریاستی صدر مانک راؤ ٹھاکرے، سابق رکن پارلیمنٹ بھال چندر منگیکر، جنرل سیکریٹری مناف حکیم، خازن ڈاکٹر امرجیت سنگھ منہاس، ایم ایل اے سبھاش چوہان، راجن بھوسلے، دتا نانڈے، راگھویندر شکلا، زمین دار یادو، شری رنگ برگے، شیواجی سنگھ، نام دیو چوہان، پانڈورنگ چالکے اور راج والمیکی سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے باباصاحب امبیڈکر کی زندگی اور ان کے نظریات پر روشنی ڈالی۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا، "ڈاکٹر امبیڈکر نے آئین کے ذریعے انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں کو سمیٹ کر ملک کو مضبوط بنیاد دی۔ ان کے نظریات آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔"
اقلیتی کمیشن کے سابق صدر مناف حکیم نے کہا، "باباصاحب نے سماجی برابری اور ظلم کے خاتمے کا جو خواب دیکھا تھا، اسے حقیقت میں تبدیل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کانگریس پارٹی ان کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کا عزم رکھتی ہے۔"
تقریب کے دوران باباصاحب کی تصویر پر گلپوشی کی گئی اور ان کی تعلیمات پر مبنی مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے آئین کی حفاظت اور سماجی انصاف کے لیے مسلسل کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ تفریب ڈاکٹر امبیڈکر کے عظیم کارناموں کو یاد کرنے اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ایک شاندار مثال تھا۔