پربھنی:27جون ( ورق تازہ نیوز)پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے زیراہتمام قائم پہلی تعلیمی درس گاہ ڈاکٹرذاکرحسین ہائی اسکول وجونیئر کالج پربھنی میں درس وتدریس خدما ت انجام دینے والے سبکدوش معلمین کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب بعنوان ”اعتراف خدمات سنہری یادیں“29جون 2024 بروز ہفتہ صبح ساڑھے نو بجے رکھی گئی ہے۔
احاطہ ڈاکٹر ذاکرحسین ہائی اسکول وجونیرکالج پربھنی میں منعقد ہونے والی تقریب میں تمام سابقہ معلمین کومدعو کیاگیا ہے ۔ اس طرح کا پریس نوٹ محمد خلیق صدیقی صدرمدرس (موبائل نمبر9890572476) نے جاری کیا ۔
واضح ہو کہ پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانتظام پربھنی شہر ‘ گنگاکھیڑ‘سیلو‘پرتور ‘ سون پیٹھ ‘ پورنا ‘میں کئی مدارس قائم ہیں۔تمام تعلیمی اداروںکا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ اس طرح یہ تعلیمیا ادارے اردو زبان ‘ادب اور ثقافت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔