ڈانسر سپنا چودھری نے اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

نئی دہلی ۔7۔ جولائی ۔ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکار ہ سپنا چودھری اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئیں ۔ بی جے پی کی ملک بھر میں چلائی جا رہی رکنیت مہم کے تحت یہاں منعقد ایک تقریب میں سپنا چودھری پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئیں ۔

اس موقع پر بی جے پی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، تنظیم کے جنرل سیکریٹری رام لال، بی جے پی کے دہلی انچارج شیام جاجو،مرکزی وزیر ہرش وردھن اور دہلی بی جے پی صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ سپنا چودھری نے اس با ر کے عام انتخابات میں دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کے حق میں انتخابی تشہربھی کی تھی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading