چین کی صاف توانائی مہم کے دوران اب تک ملک کی 60 فیصد بسوں کو برقی گاڑیوں کے ساتھ تبدیل کردیا گیا

بیجنگ(شِنہوا) چین کی صاف توانائی مہم کے دوران اب تک ملک کی 60 فیصد بسوں کو برقی گاڑیوں کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے جس میں 2015 میں 20فیصد سے اضافہ ہوا ہے اور نئی توانائی کی گاڑیوں(این ای ویز) کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی کے طور پر نمو کی مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے۔

یہ اعدادوشمار وزارت حیاتیات وماحولیات کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، ان کوششوں پر 13ویں5سالہ منصوبہ(2020-2016)کے دوران سبز آمدورفت نظام کی جانچ پڑتال کے طور پر روشنی ڈالی گئی جس کا مقصد زیادہ صاف توانائی سے چلنے والی گاڑیاں اپنانے اور گیس پر چلنے والے ذرائع نقل وحمل کو روکنا تھا۔

گزشتہ ماہ مسافر گاڑیوں کی مجموعی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 8فیصد اضافہ کے ساتھ 20لاکھ90ہزار یونٹس رہی جبکہ این ای وی کی فروخت 67.7فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 38 ہزار یونٹس رہی۔

دنیا کی سب سے بڑی این ای وی فہرست پر فخر کرتے ہوئے عالمی این ای وی فروخت میں چین کا حصہ 55 فیصد ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading