چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 15ہلاک

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 15ہلاک

بیجنگ، 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ شانسی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے ہونے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے ۔ ژنہواکی رپورٹ کے مطابق پینگیاو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پیر کے رواز اس وقت دھماکہ ہوا جب کان میں 35 کانکن کام کر رہے تھے ۔ دھماکے میں 15 افراد کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے ۔اس کان میں پھنسے 11 کانکنوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ۔ محفوظ باہر نکالے گئے کان کنوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading