چین میں وائرس سے منسلک پہلی سزائے موت

چین میں ایک 23 سالہ شخص کو فروری میں ایک ہیلتھ چیک پوائنٹ پر دو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ما جیانگو نامی اس شخص نے دونوں اہلکاروں کو چاقو کے وار کر کے صوبے یوہان کے ایک گاؤں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش میں ہونے والے جھگڑے کے دوران قتل کیا تھا۔

سپریم پیپلز کورٹ آف چائنا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شخص نے حال ہی میں ایک اور جرم میں پانچ سال قید پوری کی تھی۔

یہ چین میں کورونا وائرس کو محدود کرنے کی کوششوں سے جڑی پہلی تصدیق شدہ موت کی سزا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading