ناگپور ، 10 دسمبر (یو این آئی) مھاراشٹرا کے سنتروں کے شہر ناگپور میں ایک معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا شرد بوبڈے کی والدہ کو ڈھائ کروڑ کا دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت ، ناگپور پولیس نے ایک جوڑے کے خلاف ایف آی آر درج کی ہے جبکہ شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسکی اہلیہ سے تفشیش جاری ہےپولیس کمشنر امیٹش کمار نے بتایا کہ 49 سالہ ملزم پر تاپ گھوش کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شکایت میں اس کی اہلیہ کا نام بھی درج کیا گیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) ونیتا ساہو نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت پیش کیا گیا تھا اور اسے 16 دسمبر تک پولیس تحویل میں دیا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔، ڈی سی پی نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا کیوں کہ اس کی تفشیش خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کی جارہی ہے۔چیف جسٹس کی والدہ مکتا بوبڈے کی جانب سے ماہ اگست میں مقامی سیتا بڑی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی گئ تھی جس کے مطابق ، وہ ناگپور کےآکاشوانی اسکوائر کے قریب واقع ایک موروثی جائیداد سیڈن لانز نامی ہال کی مالک ہیں ، جسے شادیوں اور دیگر
تقاریب کے لئے کرایہ پر دیا جاتا ہے نیز اس جائداد کی دیکھ بھال کے لئے ملزم گھوش کی بحثیت منیجرتقرری عمل میں آی تھی جو گزشہ بارہ برسوں سے اپنی اہلیہ کے ھمراہ یہ زمہ داری سنبھالے ھوے تھا اور اسے تنخواہ کے علاوہ کمیشن دیا جاتا تھا.
شکایت کے مطابق شکایت کنندہ کی عمر اور خرابی صحت کا فائدہ اٹھاتے ، ملزمین جوڑے نے مبینہ طور پر کرایہ سے حاصل والی آمدنی کی رسیدیں جعلی بنائیں اور رقوم کو بینک میں جمع نہیں کروایا۔کرونا وبا کے دوران جاری لاک ڈاؤن کے سبب کئ ایک افراد نے اپنی بکنگ منسوخ کردی لیکن ان کی رقوم کی واپسی نہی کی گئ جسکے بعد اس دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا اور شیکایت درج کروائ گئ ۔