چھتیس گڑھ: نشہ کی حالت میں کلاس روم میں سونے پر ٹیچر معطل

چھتیس گڑھ: نشہ کی حالت میں کلاس روم میں سونے پر ٹیچر معطل

جش پور (چھتیس گڑھ): جش پور ضلع کلکٹر نیلیش کشیرا ساگر نے آج تورنگ کھار پرائمری اسکول کے ٹیچر کو معطل کردیا ہے جسے مبینہ طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زبردست نشہ کی حالت میں اسکول کے کلاس روم میں بیٹھا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرائمری ٹیچر اجئے دان منج نشہ کی حالت میں کلاس روم میں بیٹھا سورہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگو ں نے اسکول کے پاس جمع ہوگئے او رمذکورہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔ بعد ازاں ضلعی محکمہ تعلیم کے عہدیدار بالا رام دھروا نے کہا کہ اس واقعہ پر رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے بعدازاں ا س واقعہ کا سخت نوٹ لیا جائے گا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading