چندریان-2 مشن بھلے ہی 100 فیصد کامیاب نہیں ہوا، لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اِسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن میں 95 فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اِسرو کے ایک افسر نے یہ بات اس وقت بتائی جب لینڈر ’وِکرم‘ چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ سے ٹھیک 2.1 کلو میٹر دور تھا اور پھر اچانک اِسرو سنٹر کا اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اِسرو کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی گزارش کے ساتھ آئی اے این ایس خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’’مشن کا صرف 5 فیصد یعنی لینڈر وِکرم اور پرگیان روؤر کا نقصان ہوا ہے، جب کہ باقی 95 فیصد چندریان-2 آربیٹر اب بھی کامیابی کے ساتھ چاند کا چکر کاٹ رہا ہے۔‘‘
بہر حال، اس وقت اِسرو کے سائنسداں اس بات سے مایوس ہیں کہ وہ وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ سے محض کچھ قدم ہی دور رہ گئے۔ اس موقع پر ہندوستان کی مختلف ہستیوں نے اِسرو کے ساتھ کھڑے ہونے اور ملک کو ان پر فخر ہونے کی بات کہی۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ایم نریندر مودی نے 7 ستمبر کی صبح تقریباً 8 بجے ملک سے خطاب کیا اور اس میں مایوس سائنسدانوں کو حوصلہ رکھنے اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کہی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آپ (سائنسداں) وہ لوگ ہیں جو مادرِ ہند کے لیے جیتے ہیں۔ آپ وہ لوگ ہیں جو مادرِ ہند کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ آپ وہ لوگ ہیں جو مادرِ ہند کے لیے جذبہ رکھتے ہیں۔ مادرِ ہند کا سر اونچا رہے اس کے لیے اپنی پوری زندگی قربان کر دیتے ہیں۔‘‘ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ’’چندریان کے سفر کی آخری منزل بھلے ہی امید کے مطابق نہ رہی ہو، لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ چندریان کا سفر شاندار رہا ہے، جاندار رہا ہے۔ پورے مشن کے دوران ملک کو کئی بار فخر کا موقع ملا۔ اس وقت بھی ہمارا آربیٹر پوری شان سے چاند کا چکر لگا رہا ہے۔‘‘
चंद्रयान के सफर का आखिरी पड़ाव भले ही आशा के अनुकूल न रहा हो, लेकिन हमें ये भी याद रखना होगा कि चंद्रयान की यात्रा शानदार रही है, जानदार रही है: पीएम श्री नरेन्द्र मोदी #Chandrayaan2
— BJP (@BJP4India) September 7, 2019
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور آگے بڑھتے رہنے کے لیے انھیں حوصلہ دیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں چندریان-2 مشن کے متعلق لکھا کہ ’’یہ ہر ہندوستانی کے لیے ایک ترغیب ہے۔ اِسرو کی ٹیم کو چندریان-2 چاند مشن پر شاندار کام کے لیے مبارکباد۔ آپ کا جنون اور خودسپردگی ہر ہندوستانی کے لیے ترغیب ہے۔‘‘ وکرم کے چاند کی سطح کے قریب تک پہنچانے میں اِسرو کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آپ کا کام بے کار نہیں جائے گا۔ اس نے کئی بہترین اور دیرینہ ہندوستانی خلائی مشنوں کی بنیاد رکھی ہے۔‘‘
Congratulations to the team at #ISRO for their incredible work on the Chandrayaan 2 Moon Mission. Your passion & dedication is an inspiration to every Indian. Your work is not in vain. It has laid the foundation for many more path breaking & ambitious Indian space missions. ??
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 6, 2019
مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہرش وردھن نے بھی چندریان-2 سے متعلق اِسرو کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اِسرو کے سائنسدانوں کی وجہ سے ملک کو اہم لمحات میسر ہوئے۔ ہرش وردھن نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اِسرو کے سائنسدانو، ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔ چندریان-2 کے لیے آپ نے اپنا بہترین پرفارمنس دیا۔ آپ کی ہمت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ مجھے اٹل جی کی نظم یاد آ رہی ہے… ہار نہیں مانوں گا، رار نہیں ٹھانوں گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ مستقبل میں ہمارے سائنسداں اس مشن کو پورا کریں گے۔‘‘
My dear @isro scientists, your courage is unparalleled. I am reminded of Atal ji’s beautiful poem…..
हार नहीं मानूंगा
रार नई ठानूंगा
काल के कपाल पे
लिखता मिटाता हूं
गीत नया गाता हूं ….स्वर्णिम भारत का सपना हमने मिलकर देखा है !
आपके प्रयत्न शीघ्र फल लाएँगे#Chandrayaan2— Dr Harsh Vardhan (@drharshvardhan) September 6, 2019
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ٹوئٹ کر کے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انھوں نے تاریخ رقم کیا ہے۔ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے سائنسدانوں نے عمدہ کام کیا ہے۔ جے ہند۔‘‘
We are proud of our scientists. They have created history. No need to lose heart. Our scientists have done a great job.
Jai Hind!
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) September 6, 2019
کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی اِسرو کا حوصلہ بڑھانے والا پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس مشکل وقت میں پورا ملک اِسرو کی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آپ کی محنت شاقہ اور خودسپردگی نے ملک کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ جے ہند۔‘‘
The nation stands by the entire team of @isro as we wait in these tense times. Your hard work and commitment has made our nation proud. Jai Hind.#Chandrayaan2Landing
— Congress (@INCIndia) September 6, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
