پہلوخان کے خلاف فرد جرم عائد‘کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں:اویسی

حیدرآباد:(ایجنسیز)راجستھان کے الور میں دو سال پہلے موب لنچنگ کے شکار ہوئے پہلو خان کے خلاف ریاستی پولیس نے گﺅ اسمگلنگ کے الزام میں فرد جرم دائر کیا ہے جس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی کانگریس بی جے پی جیسی ہو جاتی ہے، مسلمانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔اویسی نے کہا ” اقتدار میں آتے ہی کانگریس۔ بی جے پی جیسی بن جاتی ہے۔ راجستھان کے مسلمانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے۔ ان لوگوں اور اداروں کی مخالفت کرنی چاہئے جو کانگریس پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہیں اپنا سیاسی پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش شروع کر دینی چاہئے۔ 70 سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اب مہربانی کر کے بدل جائیں“۔بتا دیں کہ دودھ کا کاروبار کرنے والے پہلو خان کو یکم اپریل 2017 کو بہرور کے پاس گﺅ رکشکوں کی بھیڑ نے گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ لنچنگ کے اس معاملہ نے راجستھان سمیت پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading