پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں امیتابھ بچن کو اعزازسے نوازا جائے گا

نئی دہلی: پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کو داداصاحب پھالکے ایوارڈسے نوازا جائیگا اور 76 ملکوں کی تقریبا 250 فلموں کی نمائش بھی ہوگی۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں یہ اعلان کیا۔

جاوڈیکر نے بتایاکہ 20 سے 28 نومبرتک جاری رہنے والا یہ فلمی میلہ گولڈن جوبلی ہوگا اور اس میں 76 ملکوں کی تقریبا 250 فلمیں دکھائی جائیں گی اور 10 ہزار لوگ شرکت کریں گے ۔ تقریب میں امیتابھ بچن کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ پیش کیا جائیگا۔ اس میں بچن کی چنندہ فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

جاوڈیکر نے بتایاکہ تقریب میں 26ہندستانی فیچر فلمیں اور 15غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی ۔ہندستانی پینورما کی افتتاحی فلم ’ہیلارو‘ہوگی جوگجراتی فلم ہے اور اس کے ڈائریکٹر ابھیشیک شاہ ہیں ۔غیر فیچر فلم کے زمرے میں افتتاحی فلم ’ نورہ ‘ہوگی اور یہ کشمیری فلم ہے اور اس کے ڈائریکٹر آشیش پانڈے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ ہندی اور انگریزی کے علاوہ بنگلہ ،مراٹھی اور کنڑ سمیت دیگر ہندستانی زبانوں میں بھی فلمیں دکھائی جائیں گی ۔اس کے علاوہ پرکاش جھا کی فلم ’پریکشا ‘لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوگی ۔تقریب میں ہندستانی پینورما میں چار ہندی فلمیں ہونگی ۔ آدتیہ دھرکی فلم ’اوڑی‘ بھی توجہ کا مرکز ہوگی ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading