پونے کے نزدیک سڑک حادثہ، 9 طلبا جان بحق

پونے: مہاراشٹر کے پونے۔سولا پور قومی شاہراہ پر کدموک وستی گاوں کے نزدیک سنیچر کی صبح ٹرک سے ہوئی زبردست ٹکر میں مسافر گاڑی میں سوار 9 طلبا کی موت ہو گئی۔ پولس کے مطابق مرنے والے پونے کے نزدیک یاوات گاوں کے باشندہ اور کالج کے طلبا تھے۔ حادثہ کے وقت طلبا رائے گڑھ گھومنے کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر دوسری طرف چلی گئی اور پھر مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔

پولس نے بتایا کہ حادثہ میں 19سے 23 برس کی عمر کے نوطلبا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری سیسون اسپتال میں بھیج دی گئی ہیں اور معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ مرنے والوں میں اکشے وائکر، وشال یادو، نکھل چندرکانت، نور محمد دیا، پرویز اتر، شوبھم بھیسے، اکشے چندرکانت، دتہ یادو اور اجیت مولانی شامل ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading