پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہفتے کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح قریب 8:30 بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ہندوستانی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے یکم نومبر کو بھی ضلع پونچھ کے ہی شاہپور، کرنی اور قصبہ علاقوں میں بلا کسی اشتعال کے گولہ باری کی تھی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading