نوئیڈا:23/ اگست ۔پوسٹ مارٹم ہاؤس سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں عام آدمی جانے سے بھی ڈرتا ہے۔ نوئیڈا کے پوسٹ مارٹم ہاؤس کے ایک ملازم کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک صفائی کارکن ایک خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں نظر آ رہا ہے حیران کن بات یہ ہے کہ ویڈیو میں ایک لاش بھی اسٹریچر پر پڑی نظر آرہی ہے۔
نوئیڈا کے پوسٹ مارٹم ہاؤس سے جو ویڈیو سامنے آیا ہے، اس میں صاف نظر آرہا ہے کہ ڈیپ فریزر روم میں باہر ایک عورت کے ساتھ ایک مرد قابل اعتراض حالت میں پڑا ہے۔ ایک اور شخص اپنے موبائل سے اس کی ویڈیو بنا رہا ہے۔ عورت کے ساتھ پڑا مرد فحش حرکتیں کر رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، جب کہ نوئیڈا پولس نے کیس درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
A video surfaced on social media on Thursday, pointing to a security breach at the postmortem house in #Noida’s Sector 94. Three people have been arrested in connection with the incident.
Police said the six minute video clip showed a person in the deep freezer room of the… pic.twitter.com/f2Du7P9KRR
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) August 23, 2024
دراصل جمعرات کی صبح سے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا تھا۔ جس میں ایک مرد عورت کے ساتھ فحش حرکات کرتا نظر آرہا ہے۔ اس دوران ایک شخص اپنے موبائل فون پر ان کی ویڈیو بناتا ہے۔ ویڈیو سیکٹر 94 میں واقع پوسٹ مارٹم ہاؤس کی ہے اور ویڈیو میں فحش حرکات کرنے والا شخص پوسٹ مارٹم ہاؤس میں ہی صفائی کا کام کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس دوسرے شخص کی تلاش میں مصروف ہے۔