پوسد میں سید مبین الدین کابہیمانہ قتل

پوسد:22 نومبر۔(اکرم چوہان)پوسد میں ایک بار پھر ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔21 نومبر کی رات 9.30 بجے وسنت نگر علاقہ کے رہنے والے سید مبین الدین خطیب (عمر34) کو ایک سنسان علاقے میں میڈیکیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے عقب میں کھلے میدان میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ سید مبین الدین خطیب کی شناخت وسنت نگر، پوسد کے طور پر کی گئی ہے،

شبہ ہے کہ اس کا قتل پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے۔اطلاع ملتے ہی وسنت نگر پولس تھانہ کے تھانیدار پروین ناچنکر اور سٹی پولیس اسٹیشن کے تھانیدار دنیش چندر شکلا رات گئے موقع پر پہنچ گئے اور قتل کی چھان بین شروع کردی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ دیہی اسپتال بھیج دیاگیاہے۔ دریں اثناء وسنت نگر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار پروین ناچنکر نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ آج 22 نومبر کو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر دلیپ بھجبل پوسد میں داخل ہوئے اور سارے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کررہے ہیں